کراچی (اسد ابن حسن) متحدہ عرب امارات نے بنگلہ دیش سمیت نو ممالک پر ویزوں کی پابندی عائد کر دی ہے۔
اس پابندی کا اطلاق وزٹ اور ورک ویزا پر ہوگا۔ جن ممالک پر پابندی عائد کی گئی ہے، ان میں بنگلا دیش، یوگنڈا، سوڈان، صومالیہ، کیمرون، لیبیا، یمن، لبنان اور افغانستان شامل ہیں۔
پابندی کی وجوہات میں ان ممالک میں سیاسی عدم استحکام اور باہمی رنجشیں بھی شامل ہیں۔