کراچی(طاہر عزیز۔اسٹاف رپورٹر) شہر میں اربوں روپے کے منصوبوں پر کام جاری مگربلدیہ عظمیٰ کراچی میںاس وقت 20گریڈ کا کوئی انجینئر موجود نہیں ہےمیئر کراچی نے حال ہی میں کراچی کے تمام اضلاع میں جن چیف انجینئرز کی تقرریاں کی ہیں تمام 19گریڈ اور سپرنٹنڈنٹ انجینئر ہیں انہیں اب20گریڈ کی پوسٹ پر چیف انجینئر لگایا گیا ہےگریڈ20کےواحد چیف انجینئر طارق مغل ہیں جنہیں چند دن پہلےڈائریکٹر جنرل کے عہدے سے ہٹایا گیا ہےذرائع کا کہنا ہےکہ سندھ سالڈویسٹ فنانس ڈپارٹمنٹ میں تعینات رحمت اللہ شیخ ڈائریکٹر جنر ل محکمہ انجینئرنگ کے ایم سی لگنے کے لئے کوشش کر رہے ہیں اس سلسلے میں انہوں نے وزیر بلدیات ناصر حسن شاہ سے ملاقات بھی کی ہے تاہم دوسری جانب میئر مرتضیٰ وہاب پہلے ہی یہ اعلان کر چکے ہیں کہ اب محکمہ انجنیئرنگ کا کوئی ڈائریکٹر جنرل تعینات نہیں ہو گاساتوں اضلاع میں چیف انجنیئر ہی معامالت کو دیکھیں گےجو تقرریاں کی گئی ہیں ان میںاقبال احمد ملاح غربی،حسن شیخ ملیر،زولفقار علی ابڑووسطی،شہزاد شاہ شرقی،طارق عزیزبلوچ جنوبی،سعید دستی کورنگی اور انیس احمد قائم خانی کو چیف انجینئر مکینیکل اینڈ الیکٹریکل تعینات کیا گیا ہے ان افسران میں سے بعض کی کچھ عرصہ قبل ہی گریڈ 19میں ترقی ہوئی تھی پہلے سے تعینات وحید ناپرچیف انجینئرکی حیثیت سےفلائی اوورز،بلڈنگز اور انڈر پاسز حسب معمول دیکھتے رہیں گے۔