اسلام آباد (خبر نگار) صدر مملکت معذور قید ی کی رحم کی اپیل منظور کرلی ، سزائے موت معاف کر دی ، عبدالباسط کو معافی کے بعد فیصل آباد سنٹرل جیل سے رہا کر دیا گیا، وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی سفارش پر صدرِ مملکت نے انسانی ہمدردی اور آئینی تقاضوں کی بنیاد پر یہ اقدام اٹھایا۔وفاقی وزیر برائے قانون، انصاف و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ بھی اس عمل میں مسلسل سرگرم رہے ۔