• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور چین کی آزمودہ دوستی مزید مضبوط ہورہی ہے، صدر، وزیراعظم

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی،نیوز رپورٹر ، کامرس رپورٹر )صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے عوامی جمہوریہ چین کی حکومت اور عوام کو اُن کے 76ویں قومی دن کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی آزمودہ دوستی مزید مضبوط ہورہی ہے،دونوں ممالک اپنی دوستی اور شراکت داری کو نئے سنگِ میل تک لے کر جائینگے۔ بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے چین کے 76 ویں قومی دن کے موقع پر جاری پیغام میں کہا کہ پاکستان کے عوام اپنے چینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اس دن کی خوشیاں مناتے ہیں جو چین کے ترقی کے شاندار سفرِ اور اتحاد کی علامت ہے، چین کے مشترکہ خوشحالی اور عالمی تعاون کے وژن کو پاکستان کی حمایت حاصل ہے۔
اہم خبریں سے مزید