• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (نیوز ڈیسک) ماہرین حیاتیات نے پہلی مرتبہ انسانی جلد کی خلیات سے انڈے بنانے کا عمل کامیابی سے مکمل کر لیا ہے، جس سے بانجھ پن کا مسئلہ حل کرنے کیلئے امید کی کرن پیدا ہوئی ہے۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ماہرین کا یہ تجربہ اس لیے اہم ہے کہ روایتی آئی وی ایف (In Vitro Fertilization) تکنیک ہر مرتبہ موثر نہیں ہوتی۔ اب اگر یہ نئی ٹیکنالوجی بڑے پیمانے پر کامیاب ثابت ہو جائے تو وہ خواتین جن کی تولیدی صلاحیت ختم ہو چکی ہے، وہ دوبارہ یہ صلاحیت حاصل کر پائیں گی۔ یہ سب کچھ اس بنیاد پر ممکن ہوا کہ محققین نے مخصوص عوامل کو استعمال کیا جن کی مدد سے جلد کے خلیوں کو دوبارہ پروگرام کر کے وہ خلیے پیدا کیے جو مادہ تولیدی خلیات کی خصوصیات رکھتی ہوں۔ ابتدائی نتائج سے ماہرین کو یہ امید پیدا ہوئی ہے کہ مستقبل میں یہ ٹیکنالوجی اختیاری egg generation کا متبادل بن سکتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید