کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل اور جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم علالت کے باعث مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں ، انھیں ڈینگی بخار تشخیص ہوا ہے،ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیتے ہوئے موبائل فون پر بات کرنے سے منع کیا ہے۔ انہوں نے دوست احباب اور پارٹی کارکنان سے دعاؤں کی درخواست کی ہے ۔ ڈاکٹروں کے مطابق انکی صحت میں بہتری آ رہی ہے ۔