لاہور(خالدمحمودخالد)بھارت اقوامِ متحدہ کے امن مشنز میں فوجی بھیجنے والے ممالک کے فوجی سربراہان کی کانفرنس کی میزبانی کریگا۔ یہ کانفرنس 14سے 16اکتوبر 2025تک نئی دہلی میں منعقد ہوگی۔ اس کانفرنس میں30سے زیادہ ممالک کے آرمی چیفس اور سینئر فوجی لیڈروں کی شرکت متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت نے پاکستان اور چین کو اس کانفرنس میں مدعو نہیں کیا جبکہ بنگلہ دیش، نیپال اور سری لنکا سمیت دیگر تمام پڑوسی ممالک کو کانفرنس میں شرکت کے دعوت نامے موصول ہو چکے ہیں۔