لاہور(خصوصی نمائندہ/خصوصی رپورٹر)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کا خزانہ اور وسائل پنجاب کے عوام کی ملکیت ہیں، اور ان وسائل کو عوام پر خرچ کرنے کیلئے ہمیں کسی کے مشورے کی ضرورت نہیں،پیپلزپارٹی مشورے پاس رکھے،سیلاب جیسے سنجیدہ معاملے پر سیاست کرنا قمر الزمان کائرہ جیسے تجربہ کار سیاستدان کے شایانِ شان نہیں، قمر الزمان کائرہ کی جانب سے کی جانے والی پریس کانفرنس پر سخت ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے پنجاب حکومت کے خلاف پریس کانفرنسز کی ریس لگائی ہوئی ہے، اور پھر بھی یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ سیلاب متاثرین پر سیاست نہیں کر رہے۔