• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 دسمبر کو پیوٹن کا دورہ بھارت، عالمی دباؤ و تیل تنازع میں نئی پیشرفت

کراچی (جنگ نیوز)تیل تنازع و عالمی دباؤ میں نئی پیشرفت ،5دسمبر کوپیوٹن بھارت کا دورہ کریں گے ،یوکرین جنگ کے بعد یہ پیوٹن کا بھارت کا پہلا دورہ ہوگا جس میں 5-6دسمبر کو انڈیاروس سربراہی اجلاس متوقع ہے۔ اجلاس میں مودی اور پیوٹن کے درمیان دفاع، توانائی، تجارت اور اسلحہ تعاون پر بات چیت ہوگی ۔بھارت میڈیا کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن 5اور 6دسمبر کو بھارت کا دورہ کرنے والے ہیں تاکہ 23ویں انڈیاروس سربراہی اجلاس میں شرکت کریں، جو یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد ان کا پہلا بھارت کا دورہ ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید