لاس اینجلس (جنگ نیوز) ہالی ووڈ فنکاروں کی یونین کی AI اداکارہ ٹلی نورووڈ کے خلاف احتجاج، یونین SAG-AFTRA کا ورچوئل کیرکٹر پر شدید ردعمل، انسانی فنکاروں کو مصنوعی کرداروں سے بدلنے کو مسترد کر دیا۔ منصوبے کی خالق ادا کارہ کا دعوی ہے کہ ہالی ووڈ ٹیلنٹ ایجنٹس ہماری پروڈکشن میں دلچسپی لے رہے ہیں، جلد ہی نیا ایجنسی معاہدہ ہوگا۔ یونین نے AIکیرکٹر کو کمپیوٹر پروگرام کی پیداوار قرار دیا، ماہرین کا کہنا ہے کہ حقیقی فنکاروں کو مصنوعی کردار کبھی نہیں بدل سکتے۔ ہالی ووڈ فنکاروں کی یونین SAG-AFTRA نے حال ہی میں اے آئی سے تیار کی گئی ایک "اداکارہ" ٹلی نورووڈ کے تعارف پر شدید ردعمل دیا ہے اور انسانی فنکاروں کو مصنوعی کرداروں سے بدلنے کو مسترد کر دیا ہے۔ اس ورچوئل کردار کا پہلا تعارف زیورخ میں فلمی کانفرنس کے دوران کرایا گیا۔