پشاور(سٹاف رپورٹر)اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے استعفیٰ سے متعلق خبروں کو رد کرتے ہوئے واضع کیا ہے کہ اگر کبھی استعفیٰ دینے کا فیصلہ ہوا بھی تو وہ کسی سازشی ٹولے یا مخالفین کے دباؤ پر نہیں بلکہ صرف اور صرف عمران خان کے حکم اور ہدایت پر دیں گے، پارٹی ڈسپلن، قیادت پر اعتماد اور عمران خان کی ہدایت ہی اسپیکر کے فیصلوں کی بنیاد ہیں، گزشتہ دنوں دو وزراء کے مستعفی ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر اسپیکر کے مستعفی ہونے کے حوالے سے افواہیں گردش کررہی تھیں اسپیکر بابر سلیم سواتی نے مستعفی ہونے کی خبروں کو جھوٹ کا پلندہ اور افواہ سازی کی بدترین مثال قرار دیا، ترجمان اسپیکر نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ یہ پروپیگنڈا کرنے والے دراصل وہی کمزور اور مایوس عناصر ہیں جو پارٹی کے اندر بیٹھ کر قیادت کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔