اسلام آباد(اسرار خان)حکومت کا بڑا قدم، الیکٹرک گاڑیوں کیلئے پہلی ای قرعہ اندازی کا آغاز کر دیا۔ 40ہزار ای بائیکس اور ایک ہزار ای رکشے مختص، ایندھن کی درآمدات میں سالانہ ایک ارب ڈالر کی بچت متوقع، آلودگی کمی اور 45لاکھ ٹن کاربن اخراج کی روک تھام ہدف، ایک لاکھ سے زائد سبز روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔ 2لاکھ ستر ہزار درخواستیں ، آن لائن پورٹل پر شفاف قرعہ اندازی، وفاقی سیکرٹری برائے صنعت و پیداوارسیف انجم کا کہنا تھا یہ سبز ٹرانسپورٹ انقلاب کی ابتدا ہے۔ حکومت نے بدھ کے روز پاکستان ایکسیلریٹڈ وہیکل الیکٹریفیکیشن (PAVE) اسکیم کے تحت دو اور تین پہیوں والی برقی گاڑیوں کے لیے پہلی بار ای بالٹنگ کا آغاز کیا، جسے حکام نے صاف اور سستی ٹرانسپورٹ کی طرف ملک کے سفر میں ایک سنگ میل قرار دیا۔ سیف انجم نے ڈیجیٹل قرعہ اندازی کا افتتاح کیا