• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل سے ملاقات

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا جس میں خاص طورپر نظام زکوٰۃ اور نظام صلوٰۃ شامل تھے۔ وفاقی وزیر نے نظام زکوٰۃ پر کونسل کی طرف سے معاونت مانگی اور چیئرمین ڈاکٹر راغب نعیمی نے اس ضمن میں ہر طرح کے علمی تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
اہم خبریں سے مزید