کراچی( رپورٹ/ اخترعلی اختر) بالی وڈ کے کنگ خان،شاہ رُخ خان اب کھرب پتی بن گئے، دنیا کے سب سے امیر اداکار، جن کی دولت ٹیلر سوئفٹ اور ٹام کروز سے بھی زیادہ ہے، بالی ووڈ سپر اسٹار کی کل دولت تقریباً 40ہزار کروڑ روپے ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہورون انڈیا رچ لسٹ 2025 کے مطابق، شاہ رُخ خان اب کھرب پتی بن چکے ہیں۔ سپر اسٹار کی کل دولت تقریباً 40 ہزار کروڑ روپےہے۔ کنگ خان شاہ رُخ خان آخرکار کھرب پتی بن گئے ہیں۔ فلم انڈسٹری میں 33 سال گزارنے کے بعد، اب سپر اسٹار کے پاس حیران کن 1.4 ارب امریکی ڈالر کی دولت ہے۔ یہ انکشاف ہورون انڈیا رچ لسٹ 2025 کے ذریعے ہوا، جو 1 اکتوبر کو جاری کی گئی۔ شاہ رُخ خان نے بھارت کے سب سے امیر اداکار کا درجہ برقرار رکھا ہے، اور اب عالمی سطح پر بھی کئی درجے اوپر پہنچ گئے ہیں۔شاہ رُخ خان اب کھرب پتیوں کی فہرست میں شامل ہیں ۔ فہرست کے مطابق، شاہ رُخ خان کی دولت میں زبردست اضافہ ہوا ہے ۔اب شاہ رُخ خان کئی بین الاقوامی مشہور شخصیات سے بھی زیادہ امیر ہیں، جن میں شامل ہیں،ٹیلر سوئفٹ ($1.3 بلین)آرنلڈ شوارزینیگر ($1.2 بلین)جیری سائنفیلڈ ($1.2 بلین)سلینا گومز ($720 ملین)۔