• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دپیکا پڈوکون دہائی کی سب سے زیادہ سرچ کی جانیوالی بھارتی اداکارہ قرار

کراچی (جنگ نیوز) دپیکا پڈوکون دہائی کی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی بھارتی اداکارہ قرار، شاہ رخ، سلمان اور رجنی کانتھ کو پیچھے چھوڑا ، ٹاپ فائیو میں ایشوریا ، عالیہ بھٹ اور عرفان خان بھی شامل، بھارتی فلم انڈسٹری میں اگرچہ مرد اداکار ہمیشہ اجرت اور کرداروں کے لحاظ سے غالب رہے ہیں، لیکن IMDb کی نئی رپورٹ نے ثابت کیا ہے کہ عوامی مقبولیت میں خواتین بھی سبقت لے سکتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جنوری 2014سے اپریل 2024 تک IMDb پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون ہیں، جنہوں نے شاہ رخ خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
اہم خبریں سے مزید