کراچی (اسٹاف رپورٹر) خواتین ورلڈ کپ میں جمعرات کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران خاتون پاکستانی کمنٹیٹر ثناء میر کی جانب سے قومی ٹیم میں شامل کرکٹر نتالیہ پرویز کے حوالے اس جملے پر کہ ان کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے بھارتی میڈیا آگ بگولا ہوگیا ہے، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کی اصطلاح استعمال کرنا آئی سی سی کے قوانین کی خلاف ورزی ہے، کھیل میں سیاست کو شامل کرنے کے حوالے سے سخت قوانین ہیں، سوشل میڈیا پر ہزاروں ہندوستانی حامیوں نے آئی سی سی اور بی سی سی آئی دونوں کو ٹیگ کیا اور مطالبہ کیا ہے کہ انہیں کھیل میں سیاست کو گھسیٹنے کی پاداش میں کمنٹری پینل سے ہٹا یا جائے۔