کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستانی کھلاڑیوں کے غیر ملکی لیگز کے این او سی معطل کرکے کرکٹ آسٹریلیا کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او ٹوڈ گرین برگ نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستانی کرکٹرز کو رواں برس بھی بگ بیش لیگ میں کھیلنے کا موقع ملے گا۔جمعرات کواین او سی روکے جانے پر اپنے بیان میں کہاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ سےاین او سی روکنے کے فیصلے پر بات کی ہے۔پی سی بی کے ساتھ رابطے میں ہیں، امید ہے کوئی حل نکال لیں گے ۔ پی سی بی نے اپنے کھلاڑیوں کے غیر ملکی لیگز کے لیے این او سی ہولڈ کر لیے ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی این او سی ان ہی کھلاڑیوں کو دے گا جو بین الاقوامی اور ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی کے معیار پر پورا اتریں گے۔