کراچی(اسٹاف رپورٹر) خواتین ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کو پہلی ہی آزمائش میں کمزور حریف بنگلہ دیش کے ہاتھوں سات وکٹ کی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستانی ٹیم کی مشکل میچ اتوار کو مضبوط ٹیم بھارت کے خلاف میچ سے ہوگی ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ہینڈ شیک نہیں ہوگا۔ معروفہ اختر نے31رنز دے کر دو وکٹ لیں اور میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔ پاکستان کی اننگز کے پہلے ہی اوور میں معروفہ اختر نے لگاتار گیندوں پر عمیمہ سہیل ( صفر ) اور سدرہ امین ( صفر ) کو آؤٹ کردیا۔ جمعرات کوکولمبو میں فاطمہ ثنا نے اپنے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان ویمنز ٹیم 38.3 اور میں 129 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ بنگلہ دیش نے 3 وکٹ پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔ رامین شمیم 23، منیبہ علی 17، سدرہ نواز 15 ، عالیہ ریاض 13، کپتان فاطمہ ثنا22 ، ڈیانا بیگ نے 16 رنزبنائے۔ لیگ اسپنر شورنا نے صرف 3 رنز دے کر3 ، معروفہ اختر اور ناہیدہ اختر نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ بنگلہ دیش کیلئے روبیعہ حیدرنے 54 رنز ناٹ آؤٹ ، کپتان نگار فاطمہ 23 اور سبحانہ موستری نے 24 رنز بنائے۔