کراچی (اسٹاف رپورٹر) نمیبیا ،افریقا سےٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کیلئے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے، اس نے جمعرات کو ہرارے میں تنزانیہ کو اپنے سیمی فائنل مقابلے میں شکست دی تھی۔ جنوبی افریقا ورلڈ کپ میں تیسری افریقی ٹیم ہے جس نے براہ راست کوالیفائی کیا ہے۔ جمعرات کو نمیبیا نے 6 وکٹوں پر 174 رنز بنائے، نمیبیا کو جیت کے لئے وہ رنز مل گئے جن کی انہیں ضرورت تھی ۔