• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی ٹاؤن، غیرت کے نام پر ایک شخص قتل، خواتین سمیت 6 افراد زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹاؤن سیکٹر سیون ای بلوچ گوٹھ میں واقعی گھر میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب غیرت کے نام پر انور نامی ملزم نے بغدے اور چھری کے وار کرکے ایک شخص کو قتل اور چار خواتین سمیت 6افراد کو زخمی کردیا ، عباسی شہید اسپتال میں مقتول کی شناخت 32 سالہ احسن ولد اکمل کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں 22 سالہ سعد ولد صادق ،16سالہ مدثر ولد انور، 13 سالہ ملیکہ، 19سالہ مصباح، 16سالہ مسکان دختر انور اور 35 سالہ انیلا زوجہ انور شامل ہیں، پولیس کے مطابق واقعہ میں ملوث ملزم انور کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے، زخمیوں میں ملزم کی بیٹیاں، بیٹا اور اہلیہ بھی شامل ہیں ، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے گھر میں موجود افراد کو نشہ آور چیز پانی میں ملا کر پلائی، جب تمام افراد بے ہوش ہوگئے تو ملزم نے چھری اور بغدے کے وار کرکے گھر میں موجودافراد کو ہلاک اور زخمی کیا،پولیس کے مطابق ملزم نے غیرت کے نام پر مذکورہ شخص کو قتل اور دیگر کو زخمی کیا،واقعہ میں زخمی ہو نے والی لڑکی نے بتایا کہ مقتول احسن پنجاب کے ضلع جہلم کا رہائشی اور ہمارا بہنوئی تھا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید