• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، رکشا ڈرائیور سمیت 3 افراد زخمی

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) اورنگی ٹاؤن ایم پی آر کالونی الشفاء اسپتال کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے رکشا ڈرائیور 30 سالہ محسن ولد احسان اللہ زخمی ہوگیا ،پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق دو مسافر گلشن معمار سے رکشا بک کر اکے مذکورہ مقام پر لائے تھے ،ایک مسافر نے فرار ہونے سے قبل رکشا ڈرائیور پرفائرنگ کر دی،واقعہ ذاتی تنازع کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے،سہراب گوٹھ پمپ کے قریب فائرنگ سے 25 سالہ اسامہ ولد محمد سرفراز زخمی ہوگیا،پولیس کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ پیٹرول پمپ پر جھگڑے کے دوران پیش آیا، جمالی گوٹھ تاجی خان مسجد کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 40 سالہ ہاشم ولد عالم زخمی ہو گیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید