• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موچکو، پلاٹوں کے تنازع پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، ملزمان فرار ہوگئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) موچکو تھانے کی حدود حب ریور روڈ حاجی کھوسہ گوٹھ شہید بے نظیر اسکول کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں سول اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں ہی دونوں افراد نے دم توڑ دیا،مقتولین کی شناخت 45 سالہ شاہد ولد سعید اور 50سالہ جاوید عباسی ولد کالو شیر کے ناموں سے ہوئی،پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پلاٹوں کے تنازع پرپیش آیا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید