کراچی (اسٹاف رپورٹر) منگھوپیر کے علاقے میں گزشتہ شب مسلح افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا 30 سالہ احسان ولد محمد شاہد دوران علاج دم توڑ گیا،پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول اپنے گھر کے قریب موٹر سائیکل پر موجود تھا جب اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول پولیس کے مخبر کے طور پر بھی کام کرتا رہا ہے۔