• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ پلان مسترد، فلسطین کا مستقل فلسطینیوں کو طے کرنا چاہئے، احتجاجی مظاہرہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر )فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب کے سامنے صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملہ اور جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سیکڑوں مرد و خواتین نے شرکت کی، مظاہرے سے مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں کے قائدین سمیت سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کے نمائندوں اسد اللہ بھٹو، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، میجر (ر) قمر عباس، ارشد نقوی، علامہ عقیل انجم قادری، علامہ قاضی احمد نورانی، علامہ صادق جعفری، ڈاکٹر صابر ابو مریم اور دیگر نے خطاب کیا۔مقررین کاکہنا تھا کہ ٹرمپ پلان کو مسترد کرتے ہیں اور فلسطین کا مستقل فلسطینیوں کو طے کرنا چاہئیے ، امریکا کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ امن کے نام پر فلسطین پر اسرائیلی قبضہ مسلط کرے، فلسطین ہمیشہ فلسطینیوں کا تھا اور ر ہے گا ،مقررین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ فلسطین کاز کی حمایت میں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے موقف کی تجدید کی جائے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید