ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان کے ٹاپ گھڑ سوار عثمان خان نے فرانس میں منعقدہ انٹرنیشنل تھری اسٹار ایونٹنگ مقابلے میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ایشین گیمز 2026ء کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ انہوں نے اپنے گھوڑے ’’ایڈن آف دی ورٹ‘‘ کے ساتھ 59 رائیڈرز میں مجموعی طور پر چھٹی پوزیشن حاصل کی اور سب سے نمایاں ایشیائی رائیڈر قرار پائے۔ شو جمپنگ میں ڈبل کلئیر راؤنڈ کے ذریعے بھارت پر سبقت حاصل کرتے ہوئے انہوں نے انٹرنیشنل فیڈریشن کے مقررہ معیار کے مطابق اہلیت حاصل کی۔