ملتان(سٹاف رپورٹر)تھانہ کوتوالی کے علاقے احتشام سے تین ڈاکو اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل وموبائل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ الپہ کے علاقے قوسین سے دو ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی و موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے شاہد سے دو نامعلوم مسلح ملزمان نے نقدی 11ہزار چھین لی تھانہ قادر پورراں کے علاقے آصف تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے عبدالرحمن ،رفیق احمد سیتل ماڑی کے علاقے فیاض ، شبیر حسین تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے رمضان تھانہ جلیل آباد کے علاقے روبینہ شبیر کے موبائلزفونز نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر چھین کر فرار ہوگئے تھانہ ممتاز آباد کے علاقے محمد رمضان سے مسلح ڈاکووں نے نقدی و موبائل لوٹ لیا جبکہ تھانہ سٹی جلالپور کے علاقے محمد حنیف کا پائپ ملک جاوید کا بکرا صدر جلالپور کے علاقے اسلم کا سامان آصف کے انورٹرزسٹی شجاع آباد کے علاقے سجاد احمد کا سامان صدر شجاع آباد کے علاقے نعیم ارشد کی نقدی طلائی زیور ظہور حسین کی نقدی و طلائی زیورات مخدوم رشید کے علاقے خلیل احمد کی نقدی و موبائل مرید حسین کے درخت کیکر بستی ملوک کے علاقے عبدالغفار کا سامان کامران کا موبائل راجہ رام کے علاقے محمد رمضان کی نقدی و طلائی زیورات گلگشت کے علاقے عبدالباسط کا میٹر بجلی ندیم کا کریانہ سامان چوری کر کے فرار ہو گئے ، پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔