• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں سندھ پولیس کی حراست میں ایک شخص جاں بحق ،قتل کیا گیا ،ورثا

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان میں سندھ پولیس کی حراست میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ،تھانہ مظفر آباد میں سندھ پولیس کے اہلکاروں سمیت دس افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔تفصیل کے مطابق سندھ پولیس پسند کی شادی کرکے ملتان رہائش اختیار کرنے والے جاوید اور اس کی اہلیہ کی گرفتاری کیلئے مظفر گڑھ روڈ نزد نجی پٹرول پمپ پہنچی اور جاوید اس کی اہلیہ اور ماموں عرفان کو گرفتار کرلیا ،مد عی مقدمہ عمران نے الزام عائد کے سندھ پولیس کے اہلکاروں کامران ،غلام حیدر غلام رسول وغیرہ نے عرفان کو تشدد کا نشانہ بنایا جو موقع پر جاں بحق ہوگیا ،پولیس نے قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا اس بارے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس گرفتار ہے جبکہ ترجمان پولیس کے مطابق کسی شخص یا پولیس اہلکار کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے ۔
ملتان سے مزید