ملتان(سٹاف رپورٹر) ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملتان کی صدر فرح ثاقب اور ایگزیکٹیو ممبران نے پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈی ایچ اے ملتانرضوان گھمن سے ملاقات کی،اس موقع پر دونوں اداروں کے مابین باہمی تعاون کے مواقع اور مشترکہ مفادات پر تبادلۂخیال کیا گیا، ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ویمن چیمبر اور ڈی ایچ اے ملتان مشترکہ طور پر ایسے اقدامات کریں گے کہ جو کاروباری خواتین کو مزید سہولتیں اور مواقع فراہم کریں،دونوں اداروں نے مستقبل قریب میں مشترکہ سرگرمیوں، نمائشوں اور ترقیاتی منصوبوں پر تعاون بڑھانے کی یقین دہانی کروائی۔