• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجر مارکیٹوں کے علاوہ اپنی دکانوں میں بھی کیمرے نصب کریں‘ ایس پی سٹی

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایس پی سٹی جاوید خان نے کہا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے سیف سٹی کیمرے لگائے گئے ہیں تاکہ سماج دشمن عناصر کے خلاف بروقت کاروائی ممکن ہو سکے، تاجر برادری بھی اپنی مارکیٹس اور بازاروں کے ساتھ اپنی دکانوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی کی قیادت میں مرکزی سینئر نائب صدر وصدر اندرون شہر الحاج بابر علی قریشی، جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر، ضلع ملتان کے صدر سید جعفرعلی شاہ، ملتان کے صدر خالد محمود قریشی، ملتان کے نائب صدر رانا محمد اویس علی، ملتان ڈوثزن کے جنرل سیکرٹری میاں تنویر لنگاہ، پیپر مارکیٹ بوہر گیٹ کے صدر چوہدری عبدالحمید جٹ، ایم جناح روڈ کے صدر حافظ ملک شہزاد، کالے منڈی بازار کے صدر محمد شہباز قریشی، نائب صدر محمد فیصل غوری، جنرل سیکرٹری محمد امین سعید، گلگشت کے رہنماں شیخ تنویر اشرف قریشی، ٹمبر مارکیٹ کے نائب صدر طلحہ نیاز، سے اپنے دفتر میں کی گئی ملاقات میں کیا جبکہ اس موقع پر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا ہے کہ سیف سٹی کیمرے لگائے جانے کی وجہ سے یقینا سٹریٹ کرائم پر کنٹرول ممکن ہو سکے گا۔
ملتان سے مزید