ملتان (سٹاف رپورٹر) غلہ منڈی میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی سے 3 دکانیں آگ کی لپیٹ میں آنے سے خاکستر ہوگئیں، گذشتہ روز 9 بجے کے قریب غلہ منڈی میں واقع ایشیاء کریانہ شاپ پر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی جس نے ملحقہ افضل پلاسٹک سٹور کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا پلاسٹک شاپر کے جلنے سے آگ نے مزید شدت اختیار کرتے ہوئے ساتھ والی دکان حسن خان کریانہ سٹور کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا اور تینوں دکانیں مکمل طور پر خاکستر ہوگئیں ہیں شاپس مالکان کے مطابق شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ ان کے دکان کھولنے سے پہلے لگ چکی تھی تاہم 1122 کی بروقت کاروائی سے آگ پر قابو پالیا ۔