ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک ملتان کی جانب سے سالانہ مرکزی تحفظ ختم نبوتؐ کانفرنس لوہا مارکیٹ کسّی روڈ پر منعقد ہوئی، کانفرنس کی صدارت مرزا محمد ارشد قادری نے کی جب کہ علامہ فاروق خان سعیدی، مولانا ایوب مغل، مفتی عثمان پسروری اور دیگر مذہبی رہنما شریک ہوئے، کانفرنس کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ ختم نبوتؐ و ناموس رسالتؐ ہمارے ایمان کا حصہ ہے،اس موقع پر شرکانے غزہ جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کو بین الاقوامی حفاظت فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔