• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

55سالہ شخص کی گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی

ملتان(سٹاف رپورٹر) تھانہ مخدوم رشید کے علاقےمیں 55سالہ شخص نے گلے میں رسی ڈال کر خودکشی کرلی، پولیس نے نعش قبضے میں لیکر کارروائی شروع کردی ، پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ بستی امیر والا کے رہائشی شوکت علی نے پائپ کے ساتھ رسی ڈال کر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی ،اطلاع پر پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر مذکورہ شخص کی نعش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کردی ،پولیس کے مطابق خودکشی کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی، پولیس نے تحقیقات شروع کردی ۔
ملتان سے مزید