• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

44ویں نیشنل سرکل اسٹائل کبڈی چیمپئن شپ کے مقابلے جاری ،آج چار میچز کھیلے جائینگے

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیر اہتمام 44ویں نیشنل سرکل اسٹائل کبڈی چیمپئن شپ کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، چار اہم میچز (آج) جمعہ کو پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں پاکستان واپڈا اور خیبرپختونخوا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، دوسرے میچ میں پاکستان ائیر فورس اور بلوچستان کی ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔ تیسرے میچ میں پنجاب اور پی او ایف واہ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ دن کا آخری میچ پاکستان نیوی اور پاکستان پولیس کے درمیان کھیلا جائے گا۔
ملتان سے مزید