ملتان(سٹاف رپورٹر) ایوانِ تجارت و صنعت ملتان میں ’’خاندانی کاروبار کو نسل در نسل جاری رکھنے ‘‘کے موضوع پر ایک اہم آگہی سیشن منعقد ہوا جس میں کاروباری برادری، چیمبر کے اراکین اور ماہرین نے بڑی تعداد میں شرکت کی، سیشن کے مہمان خصوصی معروف فیملی بزنس کنسلٹنٹ اور ایوان کے سابق سینئر نائب صدر خواجہ محمد سہیل طفیل تھے جنہوں نے خاندانی کاروبار کو نسل در نسل کامیابی سے جاری رکھنے کے تقاضوں پر روشنی ڈالی، اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہخاندانی کاروبار پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جو نہ صرف روزگار فراہم کرتے ہیں بلکہ سرمایہ کاری اور معاشی استحکام میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں، تاہم بانی نسل کے بعد ان کاروباروں کو برقرار رکھنا ایک بڑا چیلنج ہے،خاندانی کاروبار کی پائیداری کے لیے واضح وژن اور مشترکہ اقدار، پیشہ ورانہ نظم و نسق اور نئی نسل کی بروقت تربیت نہایت ضروری ہے۔