ملتان (سٹاف رپورٹر ) رکن قومی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی کی دعوت پر سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر مرحوم کے صاحبزادے اور فرسٹ کیپٹل گروپ کے چیف ایگزیکٹو شہریار علی تاثیر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گیلانی ہاؤس ملتان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سید علی قاسم گیلانی نے شہریار علی تاثیر اور ان کی ٹیم کو خوش آمدید کہا اور سرائیکی اجرک پہنائی۔بعدازاں دونوں رہنما حلقہ این اے 148 کے سیلاب متاثرہ علاقے بستی جلال آباد پہنچے، جہاں فرسٹ کیپٹل گروپ کی جانب سے ملک میلاد میتلا کے ڈیرہ پر امداد برائے سیلاب زدگان کے تحت تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں سیلاب متاثرہ 300 خاندانوں میں راشن اور اشیائے ضروریہ تقسیم کی گئیں۔