• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ زکریا کے ترقی پانے والے اساتذہ میں تقرر نامے تقسیم

ملتان (سٹاف رپورٹر )جامعہ زکریا کے ترقی پانے والے اساتذہ میں وائس چانسلر ڈاکٹر زبیر اقبال نے تقرر نامے تقسیم کئے۔ تقریب میں اساتذہ کے علاوہ متعلقہ ڈینز اور رجسٹرار نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر اساتذہ نے وائس چانسلر کا شکریہ ادا کیا، پروفیسر ڈاکٹر امتیاز وڑائچ، پروفیسر ارم بتول اور ڈاکٹر عاصمہ صفدر اور دیگر نے وائس چانسلر کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ وائس چانسلر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے اور جامعہ کی ترقی میں اساتذہ اپنا کردار ادا کریں ۔
ملتان سے مزید