ملتان (سٹاف رپورٹر ) سابق صدور ہائی کورٹ بار ملتان سید ریاض الحسن گیلانی، ممبر پاکستان بار کونسل مرزا عزیز اکبر بیگ، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن عبدالرحمان خان نتکانی، سید اطہر شاہ بخاری، سابق صدور بار ملک محبوب سندیلہ، وسیم ممتاز ، نشید عارف گوندل، ارشد عزیز، ثوبیہ چوہان، شمیم اختر ہنجرا، مس طوبیٰ احمد اور دیگر نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر جنوبی پنجاب میں سپریم کورٹ مقدمات کی سماعت بذریعہ ویڈیو لنک فوری طور پر شروع نہ کی گئی تو وکلاآئندہ ہفتے لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی عدالت کے سامنے دھرنا دیں گے، سینئر وکلانے کہا کہ ساڑھے چار کروڑ آبادی والے جنوبی پنجاب کو آج تک سپریم کورٹ تک فوری اور سستی رسائی سے محروم رکھا گیا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ اس سہولت کا مطالبہ اپریل 2024 میں چیف جسٹس آف پاکستان سے کیا گیا تھا، بعد ازاں وکلاء نے سپریم کورٹ اسلام آباد کے سامنے دو بار دھرنے بھی دیے، جس پر 27 ستمبر 2024 کو اٹارنی جنرل نے آکر یقین دہانی کرائی کہ سہولت جلد فراہم کی جائے گی۔