• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں، درجنوں غیر قانونی کنکشنز پکڑے گئے

اسلام آباد (ناصر چشتی خصوصی نمائندہ) اسلام آباد میں بجلی چوروں کے خلاف کاروائیوں میں  جی سیون کچی آبادی اسلام آباد اور مرکز میں چیکنگ کے دوران درجنوں غیر قانونی کنکشنز اور Extensionپکڑے گئے۔ بروقت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے غیر قانونی کنکشنز اورExtension منقطع کر دیے گئے ۔ذرائع کے مطابق بجلی چوری کے خلاف زیرو ٹالیرنس ویژن اور ہدایات پر عمل کرتے ہوئے چیف انجینئر آپریشن محمد کاشف شاہ کی سربراہی میں آئیسکو آپریشن، ایم اینڈ ٹی اور سرویلنس کی ٹیموں نے بجلی چوروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی۔ جی سیون کچی آبادی اسلام آباد اور مرکز میں چیکنگ کے دوران درجنوں غیر قانونی کنکشنز اور Extensionپکڑے گئے۔ بروقت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے غیر قانونی کنکشنز اور Extension منقطع کر دیے گئے۔ متعلقہ افراد اور سہولت کاروں کے خلاف قانونی کاروائی کیلئے پولیس کو درخواستیں دے دی گئی ہیں اور بجلی چوری کرنے پر متعلقہ صارفین کو جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں۔ چیف آئیسکو انجینئر چوہدری خالد محمود نے کہا ہے کہ بجلی چوروں کی آئیسکو میں بالکل گنجائش نہیں ہے اور آئیسکو کا ہر آفیسر اور سٹاف اس قومی مہم میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔
اسلام آباد سے مزید