• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، ٹریفک پولیس کے لائسنس کے حصول میں 500فیصد اضافہ

اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار ) اسلام آباد ٹریفک پولیس کے لائسنس کے حصول میں 500 فیصد اضافہ ہو گیا ہے،چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے کہا کہ شہریوں نے لائسنس اور لرنر پرمٹ حاصل کرنے کےلئے ٹریفک دفاتر اورخدمت مراکز کا رخ کرلیاہے ،شہریوں نے اسلام آباد پولیس پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے اتنی بڑی تعداد میں لائسنس اورلرنر پرمٹ حاصل کئے،اسلام آباد ٹریفک پولیس اس بھرپور اعتماد پر شہریوں کی تہہ دل سے مشکور ہے،انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو لائسنس بنوانے کے لئے 7 اکتوبر تک کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے،جبکہ شہریوں کو گھر بیٹھے لرنر پرمٹ حاصل کرنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے،اسی طرح شہری اسلام آباد پولیس کی ای لرنر ایپ سے اپنا لرنر پرمٹ گھر بیٹھے حاصل کرسکتے ہیں،اسی طرح فیض آباد ہیڈ آفس، ایف سکس سمیت تمام خدمت مراکز اور 13 تھانوں میں لرنر پرمٹ حاصل کرنے کی سہولت موجود ہے،جبکہ ٹریفک پولیس کی خدمت وینز بھی مختلف علاقوں میں لائسنس کی سہولت فراہم کر رہی ہیں،آئیں جلد از جلد اپنا لائسنس حاصل کریں اور مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں،ہم اپنے شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کےلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔
اسلام آباد سے مزید