• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملازم مالک کے 3ٹریکٹر،2مکسچر ٹرک اور دیگر سامان بیچ کر بھاگ گیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ملازم مالک کے 3 ٹریکٹر، 2مکسچر ٹرک اور دیگر سامان بیچ کر بھاگ گیا، تھانہ ائرپورٹ کو شعیب احمد نے بتایا کہ سائل نے تقریبا ً25سال سے محمد علی کو ملازم رکھاہواتھا جس پر سائل کو اعتماد تھااورالزام علیہ ہی سائل کا سامان مختلف لوگوں کو کرایہ پردیتا اور کرایہ بھی سائل کے کہنے پر وصول کرتا الزام علیہ نے سائل کے اعتماد کاناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے دھوکہ دہی، فراڈ، امانت میں خیانت اورخوردبردکرتے ہوئے سائل کے 3ٹریکٹر جوکہ اوپن لیٹر پر تھے ایک ٹرالی،ایک ہل،ایک پلانٹر بیج ڈالنے والا دومکسچر ٹرک 10 ویلر وغیرہ ایک ٹھیکیدار کواپنی ملکیت بناکر اسٹامپ کے ذریعے بیچ دئیے۔
اسلام آباد سے مزید