• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری کو قتل کرنے والے دو اشتہاری مجرموں کو گرفتار کرلیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) چکری پولیس نے سابقہ دشمنی پر فائرنگ کر کے شہری کو قتل کرنے والے دو اشتہاری مجرموں کو گرفتار کرلیا ، پولیس کے مطابق مذکورہ اشتہاری ستمبر 2022سے پولیس کو مطلوب تھے، چکری پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع سے اشتہاریوں کو ٹریس کر کے گرفتار کیا،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کاکہنا تھا کہ زیر حراست اشتہاریوں کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
اسلام آباد سے مزید