راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں 3افراد جان کی بازی ہار گئے، تھانہ چک لالہ کے علاقہ میں 23سالہ نوجوان نے خودکشی کرلی ،پولیس کے چک لالہ کے رہائشی عثمان نے زہریلی گولیاں کھاکر خودکشی کرلی ،پولیس نے پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد لاش ورثاکے حوالے کر دی، تھانہ گنج منڈی کے علاقہ میں نالہ لئی سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی جو کچھ روزپرانی معلوم ہوتی ہے ریسکیو1122نے لاش پانی سے نکال کر ہسپتال منتقل کردی ،رات گئے تک اس کی شناخت نہیں ہو سکی تھی ،تھانہ روات کے علاقہ چک بیلی روڈ نزد چٹھہ ہتھیال ٹیوٹاہائی ایس گاڑی ٹرالی کے تصادم میں ایک شخص جاں بحق اور 10زخمی ہو گئے، ریسکیو1122نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امدادکی فراہمی کے بعد ہسپتال منتقل کیا۔