راولپنڈی ،اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 20موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ، موبائل فونز،نقدی ،مویشیوں اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے ،تھانہ رتہ امرال کے علاقہ ذبح خانہ روڈ پران ڈرائیوکے ڈرائیور عمیر علی سے اسلحہ کی نوک پر20ہزارروپےاور 2 موبائل ،تھانہ نصیرآباد کے علاقہ امیر حمزہ کالونی میں عثمان سے گن پوائنٹ پر موبائل اور 8ہزار روپے ،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ بجنیال میں شہری سےگن پوائنٹ پر 10ہزار روپے،تھانہ سول لائنزکے علاقہ گلستان کالونی میں راشد کے حافظ جنرل سٹور تین لڑکے پسٹل کی نوک پر 3 موبائل اور 25ہزا رروپے،تھانہ سول لائنزکے علاقہ ڈھوک جمعہ میں ناصر حسین کے ناصر حجامہ سینٹر وہڈی جوڑ سے اسلحہ کی نوک پر موبائل اور 17ہزار روپے،تھانہ سول لائنزکے علاقہ ہارلے سٹریٹ میں ڈاکٹر طارق محمود کے ہاسپٹل سے اسلحہ کی نوک پر 35ہزار روپے ،میموری کارڈ مالیتی 1500روپے اور موبائل ،تھانہ چک لالہ کے علاقہ خیابان تنویر میں غلام مرتضی ٰ سے اسلحہ کی نوک پر 2موبائل ،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ ہکلہ سروس ایریامیں فوادخان کی گاڑی کو روک کر اسلحہ کی نوک پر ایک لاکھ 35ہزارروپے اور 3موبائل چھین لئے گئے ۔ادھروفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی ، سرقہ بالجبر ، نقب زنی اور چوری کی8وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاؤہ ایک کار ،4 موٹر سائیکل چوری جبکہ ایک2موبائل فون اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی ایک گھر کے تالےٹوٹ گئے ۔