• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی پولیس نے 8جرائم پیشہ عناصر گرفتار کر لئے

راولپنڈی، کلر سیداں (سٹاف رپورٹر، نمائندہ جنگ ) راولپنڈی پولیس نے 3منشیات سپلائرز کو گرفتار کر کے ساڑھے 5کلو 690گرام چرس برآمد کر لی ،تھانہ گوجرخان پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے 2کلو480گرام چرس ،کلرسیداں پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے ایک کلو 650گرام چرس، نصیر آباد پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے ایک کلو 560گرام چرس برآمد کر لی پولیس نے تینوں ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ راولپنڈی پولیس نے 5ملزموں کو گرفتار کرکے شراب اوراسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا ،ملزموں کے خلاف کارروائیاں تھانہ جاتلی،ریس کورس ، چکلالہ اور کلرسیداں کے علاقوں میں کی گئیں،ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ شراب اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ ادھرتھانہ کلر سیداں پولیس نے مخبر خاص کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ندیم احمد سکنہ سردار مارکیٹ کے قبضے سے ایک کلو 650گرام چرس برآمد کر لی۔ پولیس نے ایک اور کارروائی میں دو شرابیوں نظارب حسین سکنہ ساگری اور لیاقت علی سکنہ پیر ودہائی کے قبضے سے دس دس لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
اسلام آباد سے مزید