• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آغوش کالج مری میں ڈینگی سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر پر مبنی آگاہی سیشن کا انعقاد

اسلام آباد (نیو زرپورٹر) آغوش کالج مری میں محکمہ صحت مری کی ٹیم نے طلبہ و طالبات کے لیے ڈینگی سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر پر مبنی ایک آگاہی سیشن کا انعقاد کیا۔ اس سیشن میں ماہرین نے طلبہ کو ڈینگی وائرس کی علامات، اس کے پھیلاؤ کے اسباب اور گھریلو سطح پر اختیار کی جانے والی حفاظتی تدابیر سے آگاہ کیا۔آغوش کالج مری کی انتظامیہ نے محکمہ صحت مری کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے طلبہ میں صحت کے حوالے سے شعور اجاگر ہوتا ہے اور محفوظ و صحت مند ماحول قائم رکھنے میں مدد ملتی ہے۔آغوش کالج مری، الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت ایک نمایاں تعلیمی ادارہ ہے جو یتیم اور مستحق بچوں کو معیاری تعلیم، رہائش، خوراک اور بہترین تربیتی ماحول فراہم کرتا ہے۔
اسلام آباد سے مزید