• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں2افراد زندگی کے ہاتھ سے دھو بیٹھے

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت میں پرانی دشمنی کی بنیاد پر ایک شخص کو قتل کر دیا گیا جبکہ ڈمپر کی زد میں آ کر ایک شخص جان بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا ہے ،شہزاد ٹاؤن پولیس نے فرزند علی کی رپورٹ پر نداغاض کے قتل کے الزام میں مفتی شمس، خبیب خٹک سمیت 18افراد کے خلاف قتل ، ڈکیتی اور زیر تعمیر عمارت پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ، تھانہ انڈسٹریل ایریا کے علاقے کچا سٹاپ پر ڈمپر نے دو افراد کو کچل دیا ، 35سالہ نزاکت حسین سکنہ مری جاں بحق ہو گیا ہے جبکہ 34سالہ جمال سکنہ بوکڑہ شدید زخمی ہو گیا ہے ، جسے ہولی فیملی میں داخل کر دیا گیا ہے پولیس مصروف تفتیش ہے ۔
اسلام آباد سے مزید