راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ روات کے علاقہ میں ناجائزتعلقات کے شبہ میں بھائی نے فائرنگ کر کے اپنے بھائی اور کم سن بیٹے کو قتل کر دیا، پولیس کوکو گل بہار خان نے بتایاکہ میرے بھائی عاشق حسین کااپنی بیوی میمونہ قدیر سے کافی عرصہ سے جھگڑا چل رہاہے جن کے 2بیٹے ہیں ،گزشتہ روز شام 4بجے عاشق حسین اپنے بڑے بیٹے عبدالاحد بعمر اڑھائی سال کے ساتھ گھرآیااور بتایاکہ میرا اپنی بیوی کے ساتھ جھگڑاہواہے جوچھوٹے بیٹے احمد حسن بعمر ایک سال کو ہمراہ لے کراپنے میکے کہوٹہ چلی گئی ہے ،عاشق حسین نے شیربازخان کو پرچار پانچ فائر کئے اور پھر کمرے میں جاکر عاشق حسین نے چارپائی پر لیٹے ہوئے اپنے بیٹے عبدالاحد پر فائرکئے ،جوایک فائر عبدالاحد کے سر پرلگا،عاشق حسین کمرہ سے باہر آیا اور ہمارے روکنے پرہم پر قتل کی نیت سے فائر کئے جوایک فائر میرے بہنوئی ملک داد کے بازو میں لگا،اس کے پسٹل کی گولیاں ختم ہوگئیں ،میں عاشق حسین کوپکڑنے کے لئے آگے ہوا تو اس نے پسٹل کے بٹ میرے سر اور کندھے پرمارے اور گھرسے فرار ہوگیا،ہم زخمیوں کو ہسپتال لارہے تھے کہ بھائی شیربازخان اور بھتیجا عبدالاحد راستے میں دم توڑگئے، وجہ عنادیہ ہے کہ میرے بھائی عاشق حسین کو شبہ تھااس کی بیوی میمونہ قدیر کے برادرم شیربازخان کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں۔