• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرانی گاڑیوں کی درآمد پر 40 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد، FBR کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (مہتاب حیدر)ایف بی آر نے پرانی گاڑیوں کی درآمد پر 40 فیصد   ریگولیٹری   ڈیوٹی عائد کردی، امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 کے تحت مخصوص شرائط کیساتھ درآمد کی جانیوالی استعمال شدہ گاڑیوں پر ڈیوٹی لاگو ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ برائے محصولات (ایف بی آر) نے کمرشل بنیادوں پر درآمد کی جانے والی استعمال شدہ اور پرانی گاڑیوں پر 40فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی ۔یہ ڈیوٹی وفاقی حکومت کی جانب سے کسٹم ایکٹ 1969 کے سیکشن 18 کے سب سیکشن (3) کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے عائد کی گئی ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، یہ ڈیوٹی ان استعمال شدہ گاڑیوں پر لاگو ہوگی جو امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 کے تحت، مخصوص شرائط کے ساتھ درآمد کی جا رہی ہیں۔ ان گاڑیوں میں پی سی ٹی ہیڈنگ 8702، 8703، 8704، اور 8711 کے تحت آنے والی گاڑیاں شامل ہیں۔یہ اقدام درآمدات کو کم کرنے اور ملک میں غیر ملکی زر مبادلہ کے بہاؤ کو کنٹرول کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید