• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل پریس کلب پر پولیس دھاوا، انکوائری کرائی جائے، صحافتی تنظیموں کا مطالبہ

کراچی / لاہور / اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر / نمائندگان جنگ) صحافتی تنظیموں نے اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب پر پولیس کے دھاوے اور صحافیوں پر تشدد کو کھلی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے واقعے میں ملوث افراد کیخلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ پی ایف یو جے ، ایمنڈ، سی پی این ای، پی ایف یو جے دستور، کے یو جے ، کراچی پریس کلب نے واقعے کی بھرپور مذمت کی ,صدر پی ایف یو جے افضل بٹ نے کہا ہے کہ پولیس کی پریس کلب میں صحافیوں سے زیادتی تاریخ کا بدترین واقعہ ہے صحافی رہنماؤں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ اسلام آباد پولیس کو جواب دینا پڑے گا ورنہ ایسا احتجاج ہوگا آئندہ کبھی ایسے اقدامات کی جرات نہیں ہوگی ۔ پاکستان پیپلز پارٹی ، ایم کیو ایم پاکستان ، پیپلز پارٹی وسطی پنجاب نے پولیس تشدد کو قابل مذمت قرار دیا ۔ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے پریس کلب میں پولیس تشدد کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہےکہ پریس کلب میں پولیس تشدد کے واقعےکی فوری انکوائری کرائی جائے، تشدد کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

اہم خبریں سے مزید