اسلام آ باد ( رانا غلا م قادر) رینٹل سیلنگ میں اضافہ کے منتظر لاکھوں وفاقی ملازمین کیلئے اہم خبر ہے کہ فنانس ڈویژن نے تمام کیٹگری کے ملازمین کیلئے ماہانہ رینٹل سیلنگ میں 85فی صد یکساں اضافہ کرنے کی رائے دیدی ہے۔ وزارت ہا ئوسنگ و تعمیرات کی ملازمین کی 4 کیٹگریز ، 60سے100فی صد اضافہ کی تجویز ، سمری کا بینہ کو بھجوائے گی، فنا نس ڈویژن نے وزارت ہا ئوسنگ و تعمیرات کو تحر یری طور پر اپنی رائے سے آ گاہ کردیا ہے۔ یاد رہے کہ وزارت ہا ئوسنگ و تعمیرات نے گریڈ ایک سے دس تک کے ملازمین کی رینٹل سیلنگ میں 100 فی صد۔سکیل گیارہ سے سولہ تک کے ملازمین کی سیلنگ میں75فی صد ۔ گریڈ سترہ سے انیس تک کے افسروں کی سلینگ میں 65فی صد اور گریڈ20 سے22تک کے افسروں کی سلینگ میں60فی صد اضافہ تجویزکیاتھا۔رینٹل سلیلنگ کا معاملہ کئی ماہ سے لٹکا ہوا ہے۔ اس کیلئے تین مرتبہ مارکیٹ سروے کرائے جاچکے ہیں۔پہلا سروے اسٹیٹ آفس نے کیا تھا۔دوسرا پی ڈبلیو ڈی ، تیسرا پاکستان بیورو برائے شماریات نے کیاتھا۔